ماتلی میں نثار احمد قائم خانی   میموریل کینسر منیجمنٹ سینٹر کا افتتاح

ماتلی(نامہ نگار) ماتلی کی سماجی شخصیت حاجی نثار احمد قائم خانی کے اہلخانہ کی جانب سے تعلقہ اسپتال ماتلی میں نثار احمد قائم خانی میموریل  کینسر منیجمنٹ سینٹر کی عمارت کا افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔مرحوم کے بیٹوں انجینئر عمران قائم خانی،رضوان احمد قائم خانی،ڈاکٹر ریحان قائم خانی اور عدنان احمد قائم خانی نے سینٹر کا افتتاح کیا۔اس سادہ تقریب میں دوستوں معززین شہر اور تعلقہ اسپتال ماتلی کے آن ڈیوٹی اور ریٹائرڈ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری نے سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایک روم پیشنٹ ٹریٹمنٹ روم اور دو روم مریضوں کے لئے مخصوص ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سینٹر میں کینسر کے مریضوں کو اب کراچی و حیدرآباد سمیت دیگر اسپتالوں میں جانے کے اضافی اخراجات سے نجات مل جائے گی،انہوں نے بتایا کہ جو مریض اہنی کمزوری کی وجہ سے اس سینٹر تک آنے کے قابل نہیں ھے تو کال کرنے پر ہماری ٹیم ان کے گھر جا کر اسے ہین کلر انجیکشن لگائے گی۔سینٹر کی تقریب کے موقع پر حاجی نثار احمد قائم خانی مرحوم کے بیٹوں نے میڈیا کے پوچھنے ہر بتایا کہ یہ سینٹر ہم نے اہنے والد کے ایصال ثواب کی نیت سے تعمیر کرایا ھے۔

ای پیپر دی نیشن