پی ایچ پی‘مارچ میں 629 اشتہاری مجرم‘ عدالتی مفرور گرفتار 

 لاہور(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی اورپولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں۔ پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.7 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 629 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.7 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 280 چوری شدہ گاڑیاں،موٹر سائیکلیں کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 56 ہزار5 سو 39 اوور لوڈڈ گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1192 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ 12 ہزار9 سو 55 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 37 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن