اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔ 5 اکتوبر 2024ء کو پی ٹی آئی احتجاج پر صدر حسن ابدال تھانے میں درج مقدمہ میں مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں۔