کلرسیداں(نامہ نگار) گاؤں بھلاکھر کا 22سالہ نوجوان حافظ کاشف مسعود ساتھیوں کے ہمراہ رات کو شکار پر نکلا تھا کہ اسے سانپ نے ڈس اسے فوری طور پر بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں معالجین گزشتہ چند ایام سے اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں ادہر کلرسیداں شہر میں 4 ماہ کا کمسن بچہ موتی کو منہ میں ڈال کر کھیل کود میں مصروف تھا کہ موتی غذا کی نالی میں جا کر پھنس گیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔