فتح جنگ(نامہ نگا) تھانہ نیوائیرپورٹ میں محمد سہیل نے مقدمہ درج کروایا کہ راجہ تیمور، فیصل ندیم، خان بہادر، عبدالودود، ممریز، افتخار حسین، محمد خلیل، حبیب اللہ، شہباز اور سیف اللہ نے اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس نے 3 ملزمان فیصل ندیم ولد راجہ خان محلہ مسجد طارق حبیب آباد فتح جنگ، خان بہادر ولد محمد امیر محلہ مسجد بلال فتح جنگ اور محمد خلیل ولد عزیز خان جدید بانڈہ، طورہ وڑی تحصیل ٹل ضلع ہنگو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل 222 بور اور ایک پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیا جن کے ساتھی ملزمان قبل ازیں چالان عدالت ہو چکے ہیں۔