اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے ریسکیو 15میں پریس کانفرنس منعقد کی اور کہا کہ 8 بین الصوبائی مو ٹر سائیکل چور گینگز کے 27 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ایس ایس پی نے کہا کہ گینگز کو ڈیکائے آپریشنز، سرپرائز ناکہ جات ،سیف سٹی کیمرہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے تفتیش کے بعد دیگر صوبوں کی پولیس سے بھی روابط جاری ہیں پہلے ہم نے ڈکیتیوں پر فوکس کیا اور بڑا کریک ڈائون کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ 30 سے 35 افراد پر مشتمل اینٹی بائیک لفٹنگ سیل بنائے گئے ہیں بائک چوری ہونے کے بعد فی الفور ایف آئی آر کا اندراج مالک کے حق میں بہتر ہے ڈیٹا کو لفٹنگ سیل کے ساتھ شئیرنگ کے بعد میچ کیا جا رہا ہے، محمد شعیب خان نے کہا کہ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کا ڈیٹا بھی اس میں شامل کیا جائے گا دیگر اضلاع کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا شئیرنگ جاری ہے۔