لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نشتر کالونی کے علاقے میں روہی نالے 32 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔ سندر کے علاقے میں بحریہ ٹاؤن کینال روڈ پر واقعہ ایک گھر میں50 سالہ شخص پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔متوفی کی شناخت 50 سالہ عامر صدیق کے نام سے ہوئی ہے،نعش 5 روز پرانی اور بوسیدہ ہو چکی ہے۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔