حافظ آباد: ملزموں کی گھر کے اندر داخل ہو کر فائرنگ، 2خواتین زخمی 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ملزموں کی گھر کے اندر داخل ہو کر فائرنگ، 2خواتین زخمی، تفصیلات کے مطابق محمد اسحق خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور انہوںنے فون پر اٹلی میں مقیم معیظ ولد منور پٹھان سکنہ منڈیانوالہ شرقپور سے سے اسحاق ، اسکی ہمشیرہ اور بیوی سے فون پربا ت کروائی جس سے انکی خاندانی عداوت چل رہی تھی۔ چنانچہ معیظ خان نے فون پر ان نامعلوم ملزمان کو تمام اہل خانہ کو قتل کرنے کو کہا جس پر ملزمان نے اہل خانہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میںاسحق کی ہمشیرہ اوربھانجی دونوں فائرلگنے سے شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگئیںجبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔دونوں زخمیوںکو ٹراما سنٹر لیجایا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن