بابر اعظم ‘محمد رضوان کی جوڑی کو دوبارہ اوپننگ کیلئے لانے کا امکان 

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے مبینہ طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو دوبارہ ٹی20 سیٹ اَپ میں لیکر آئیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نو منتخب پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم اور محمد رضوان کو دوبارہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور انہیں آئندہ ایشیا کپ 2025ء اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026ء کیلئے ٹیم میں واپسی کروانا چاہتے ہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف آئندہ ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی واپس لانے کے خواہشمند ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین کارکردگی پر انہیں ٹی20 سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن