گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جمعیت اہلسنت والجماعت حنفی دیوبندی رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں سرپرست اعلی مفکر اسلام حضرت مولانا شیخ الحدیث علامہ زاہد الراشدی کی سربراہی میں صدرجمعیت اہلسنت والجماعت حنفی دیوبندی مولانا ریاض کی زیر صدارت منعقد ہوا،اہم امور پر مشاورت اور فیصلہ جات صادر فرمائی گئے،اجلاس میں علما کرام نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پرمسلح افواج دفاعی اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم کو جاری رکھنے کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا گیا ،اجلاس میں ہونیوالے فیصلہ جات کے مطابق تمام حلقہ جات کے نمائندگان پرمشتمل مجلس مشاورت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا،اجلاس میں مولانا جواد محمود قاسمی کی علالت اور ڈاکٹر کی طرف سے مکمل آرام کی تلقین کے بعد ان کی صحت یابی کے لیے دعا کے ساتھ قائم مقام سیکرٹری جنرل حاجی بابر رضوان باجوہ کو منتخب کیا گیا۔