گوجرانوالہ:خرم دستگیرخان کی جمعیت اہلحدیث کے علامہ سعید کلیروی ودیگر سے ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے دفتر مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ میں شہری جمعیت کے ذمہ داران سرپرست اعلی علامہ پروفیسر سعید کلیروی، امیر شہر صاحبزادہ حافظ عمران عریف، ناظم شہر مولانا مشتاق چیمہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا ابرار ظہیر، فنانس سیکرٹری عبدالرحمان بٹ اور دیگر سے ملاقات کی انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ساجد میر جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، آپ اس دور کی ایک عبقری شخصیت تھے،آپ نے طویل عرصہ بحیثیت رکن پارلیمان باوقار اور صاحب کردار کی حیثیت سے گزارا، آپ نے مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد ہی نہیں کیا بلکہ وفا بھی کی، آپ کا دامن اس قدر صاف تھا کہ آپ کی جدائی کو ملکی سیاسی کیلئے ایک بڑا نقصان سمجھا جا رہا ہے، خرم دستگیر خان نے کہا کہ ساجد میر کے میرے والد سے گہرے محبت بھرے تعلقات تھے جبکہ مجھے ذاتی طور ان کی شفقت بھی میسر تھی اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا بھی،اس موقع پر حافظ عبد الشکور شیخوپوری، حاجی محمد ایوبش ،حافظ امتیاز محمدی اور قاری غلام مصطفی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن