معدنیات کی ترقی کے لیے منرلز ڈویژن بنانے کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل  

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں معدنیات کی ترقی کے لیے منرلز ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الصوبائی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے کنوینر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بلال اظہر کیانی، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹریپیٹرولیم، چیف سیکرٹریگلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور نجی شعبے کے معدنی ماہرین کمیٹی کے رکن ہوں گے۔کمیٹی معدنیات ڈویژن کے قیام کی تجویز کی روشنی میں ٹی او آرز مرتب کرے گی جس کا واضح مقصد غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پہلے اور فلیگ شپ مرحلے کو مضبوط بنیاد، لانچ اور عملی جامہ پہنانا ہے۔ کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق ممبران کا انتخاب کر سکتی ہے۔میڈی ارپورٹ کے مطابق کمیٹی دو ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن