راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر پر خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھا

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر پر خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھا۔ عیدالفطر کے موقع پر راولپنڈی شہر اور ڈویڑن کے دیگر اضلاع میں خصوصی صفائی آپریشن جاری رہا۔ عید کے تینوں دن زیرو ویسٹ آپریشن، اضافی عملہ اور خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ نمازِ عید کے اجتماعات اور تفریحی مقامات پر خصوصی صفائی اور چونے و عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کچرا اٹھانے کے لیے جدید مشینری، گاڑیاں اور خصوصی اسکواڈز متحرک رہا۔ شہر بھر میں چونے اور عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے اقدامات کیے۔صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم فعال رہا۔ شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے گئے۔  سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بہترین صفائی انتظامات ہماری ترجیح رہے۔ صفائی عملے کو خصوصی ہدایات دی گئیں اور کمپنی افسران مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔عید پر عوام کو بہترین صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن