بیمار‘ بند صنعتوں کی بحالی کو نئی صنعتی پالیسی میں ترجیح دی جائے:میاں کاشف اشفاق

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تمام صوبوں میں بیمار اور بند صنعتوں کی بحالی کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج، ٹیکس کی چھوٹ اور آسان  قرضے فراہم کیے جائیں۔ بدھ کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ بیمار اور بند صنعتوں کی بحالی کو نئی صنعتی پالیسی 2025-30 میں ترجیح دی جائے۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپی کے حکومتوں کے صنعتی ترقی کیلئے اقدامات کی کو سراہا۔ پی ایف سی کے مشیر ڈاکٹر وقار چوہدری آرائیں نے ایک جامع روڈ میپ کے تحت بیمار اور بند صنعتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ اس کے لیے خصوصی اقتصادی پیکج دیا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بیمار اور بند صنعتوں کیلئے پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا جائے، کاروباری برادری کو انکی بحالی کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن