گگو منڈی،لودھراں (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)شاٹ سرکٹ کے نتیجہ میںگھر میں آتشزدگی ، سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ، اہلیان دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا تفصیلات کے ،مطابق چک نمبر361۔ای بی کے محنت کش ذولفقار علی کے گھر میں گزشتہ روز دوپہر کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود تمام گھریلو سامان اور بجلی کے آلات جلکر راکھ ہو گئے زندگی بھر کی جمع پونجی کو آنکھوں کے سامنے بے بسی سے جلتا دیکھ کر اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اہلیان دیہہ نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آ پ کے تحت آگ پر قابو پایا بتایا گیا ہے کہ آگ بجلی کیء شاٹ سرکٹ کے نتیجہ میں لگی ۔لودھراںسے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی۔دکان میں پڑا 25ہزار مالیت کا گھریلو سامان جل گیا ریسکیو 1122نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
آتشزدگی