زیادتی واقعات، طالبہ لاہور، کھڈیاں میں لڑکا 3 اوباشوں کی ہوس کا نشانہ 

لاہور؍ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بابر کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ ملزم بابر کی متاثرہ لڑکی سے سوشل میڈیا پر بات چیت کا آغاز ہوا۔ جس کے بعد بابر  لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر دو سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ دریں اثناء چاہ دھن والا میں تین اوبال ملزموں رفاقت، عرفان، ایان نے دس سالہ لڑکے کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کھڈیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن