لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما پروفیسر خورشید احمد مرحوم کی یاد میں اسلامک سنٹر جامعہ پنجاب میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ بہت سے اہل علم حضرات نے مرحوم کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور آپ کے علمی کارناموں کا تذکرہ کیا۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا پروفیسر خورشید مرحوم تمام عالمی اسلامی تحریکوں کا سرمایہ تھے۔ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں سے مرحوم کے بہت قریبی تعلقات تھے۔ ہر تحریک کی قیادت اپنے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے آپ سے رہنمائی لیتی تھی۔