لاہور(خبرنگار) ایم ڈی واسا نے راوی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی غفران احمدنے سرکلرروڈبھاٹی گیٹ، 82 فٹ روڈ فرخ آباد اور بارہ دری روڈ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر راوی ٹاؤن عثمان بابر نے ایم ڈی واسا غفران احمد کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا ہ سرکلرروڈبھاٹی گیٹ سے شاہ عالم چوک تک 4ہزار فٹ سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے، سرکلر روڈ1400فٹ سیوریج لائن بچھانے کاکام مکمل کرلیاگیاہے،سرکلرروڈسیوریج لائن کیلئے48 انچ قطرکے پائپ لائن ڈالے جارہے ہیں،30مئی تک سرکلرروڈسیوریج لائن بچھانے کاکام مکمل کرلیاجائیگا،82فٹ روڈفرخ آبادمیں سیوریج کا35فیصدکام مکمل کرلیاگیا ہے۔ 82فٹروڈپر 54 انچ، 48انچ،42انچ اور 36 انچ قطر کے پائپ ڈالے جا رہے ہیں۔ 30مئی تک 4000 فٹ سیوریج پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی۔