پنجاب ایمرجنسی سروس کا اپریل میں 203,327 ایمرجنسیزپر رسپانس

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ اپریل کے دوران صوبہ بھر میں 206,685ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو سروسز فراہم کیں جبکہ پنجاب میں گزشتہ ماہ کے دوران 44,086روڈ ٹریفک حادثات میں433 افراد کی ہلاکت پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ 203,327 ایمرجنسیزپر بروقت رسپانس کیا۔ 131,511 میڈیکل ایمرجنسیز تھیں جبکہ 44,086 روڈ ٹریفک حادثات، 5,002 گرنے/سلپ ہونے کے واقعات، 3,713 ڈلیوری کیسز، 4,539 جرائم کے واقعات، 5,090 آتشزدگی کے واقعات، 2,070 پیشہ ورانہ / کام کے دوران زخمی ہونے کے واقعات، 977 جانوروں کو ریسکیو کرنے، 702 کرنٹ لگنے کے واقعات، 456 جھلسنے کے واقعات، 70 ڈوبنے کے واقعات، 31عمارتیں گرنے اور5,080 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل تھیں۔

ای پیپر دی نیشن