بحریہ ٹاؤن کراچی کاسال نو 2025 کے آغاز پر  آتش بازی کا شاندارمظاہرہ 

لاہور(کامرس رپورٹر) بحریہ ٹاؤن کراچی اور اسلام آباد میں ہر سال کی طرح سال 2025 کا بھی شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی اور اسلام آباد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی اور سالِ نو کو خوش آمدید کہا۔ بحریہ ٹائون میں ہر عمر اور مزاج کے افراد کے مطابق تفریحات کا انتظام کیا گیا۔ سال نو کا سب سے بڑا جشن بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹن پر منعقد کیا گیا جہاں عوام کیلئے میوزک کونسرٹ کے ساتھ ساتھ سپیشل ڈانسنگ فاؤنٹن اور لیزر شوز اور زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔دوسری جانب بحریہ ٹائون راولپنڈی میں بھی کھانوں کے سٹالز، پیٹ شوز، لائیو سنگنگ شوز کااہتمام کیا گیا ۔ اس اہم موقع پر بحریہ ٹاؤن، کراچی کی عوام کیلئے ایک تحفہ بھی لایا ۔ اولڈ کراچی سٹی کی یادگار گھوڑا  گاڑی کی سواری۔ ہارس بگی رائڈ کے آغاز کا مقصد نئی نسل کو اس تفریح سے متعارف کروانا ہے جو آج کے دور میں عام دستیاب نہیں۔ ہارس بگی رائڈ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونیوالوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے اس قدم کو بیحد سراہا۔ بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹن کے علاوہ ڈینزو پر لائیو میوزک، اینیمل اور ٹاک شو، فیس پینٹنگ، کوئز کمپٹیشن، میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔  

ای پیپر دی نیشن