لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صوبے کی ساتویں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ آج حکومت پنجاب اور پاکستان بیورو آف شماریات کے اشتراک سے پنجاب میں ساتویں زراعت شماری 2024 کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا عنوان ’’انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل کاؤنٹ‘‘ رکھا گیا ہے۔ انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل کاؤنٹ کے ذریعے صوبے بھر کے زرعی وسائل سے متعلق تفصیلی معلومات کے حصول کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ زراعت شماری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے جغرافیائی معلوماتی نظام سے استفادہ کیا جائے گا۔