انتظامیہ عوامی صحت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کیلئے پرعزم :ڈپٹی کمشنر 

لاہور(خبرنگار) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں ہسپتالوں کے باقاعدہ دورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں کی صحت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ جبکہ سید موسیٰ رضا کی سخت ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ گراں فروشی میں ملوث پائے جانیوالے عناصر پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ سرکاری نرخنامے کی پاسداری نہ کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر 6 دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائی گئی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن