لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر 7سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سال میں ریکارڈ 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو پروموشنز دی گئیں۔کارکردگی، سنیارٹی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ترقی پانے والوں میں غلام فرید، شبیر احمدارشاد محمد، نعیم شفیق، نزاکت علی، سلامت علی اور محمد اکرم شامل ہیں۔