شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ ای او بی آئی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد فاروق طاہر کیخلاف گاڑی کی مرمت کی آڑ میں 3لاکھ سے زائد کا بل بنانے پر اعلیٰ افسروں نے انکوائری شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ فاروق طاہر نے اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑ ی نمبر LEJ-559کو مرمت کرائے بغیر 3 لاکھ سے زائد رقم کے جعلی بل بنا کر محکمے سے ادائیگی کا مطالبہ کیا بل ہیڈ آفس کو وصول ہو ا تو شک گزرنے پر افسروں نے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔