قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)محکمہ صحت وآبادی کے زیر اہتمام ’’قبل از شادی مشاورت‘‘کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد گزشتہ روز مقامی ہال میں ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اشفاق احمد خاں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سکینڈری) شوکت خاں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز سمیرا دلاور، ڈاکٹرماہ نور بیگ، پرنسپل پنجاب کالج قصور اسامہ ڈار، صابر علی عابد، پروفیسر اورنگزیب خاں،ارشد بھٹی، ڈاکٹر فوزیہ، ڈاکٹر عاطف، علماء اکرام، سیاسی و سماجی رہنما وں اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی او پاپولیشن اسرار احمد انجم نے قبل از شادی مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے پہلے کی مشاورت ہمارے زچہ و بچہ کی صحت کے اشارے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے، جہاں تھیلیسیمیا کا سب سے زیادہ بوجھ ہے۔ علاوہ ازیں بہترین کارکردگی پر افسروں اور سٹاف میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔