اسلام آباد(خبرنگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام اہل قلم سے ملئے پروگرام کے تخت پرتگال کی معروف ادیبہ اور کلچرل صحافی ٹریسا نکولا کے اعزاز میں خصوصی نشست منعقد ہوئی پاکستان میں پرتگال کے سفیر مینویل فریڈیریکو پن ہیرو دا سلوا نے تقریب کی صدارت کی۔ نظامت کے فرایض ارشد وحید نے انجام دییصدر نشیں اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کیے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے اہل قلم نے تقریب میں شرکت کی پرتگال کی ادیبہ محترمہ ٹریسا نکو لا نے بتایا کہ ان کی پیدائش1973 کو پرتگال میں ہوئی ۔ کلچر اور آرٹس پر مبنی ان کے متعدد مضامین پرتگال کے اہم رسالوں میں شایع ہو چکے ہیں۔