اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے این اے 213 عمرکوٹ کی خالی نشست پر امیدواران سے درخواستیں طلب کرلیںاین اے 213 پر پی پی پی پی کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں مبلغ 50 ہزار روپے فیس کے ساتھ تین مارچ تک زرداری ہاؤس اسلام آباد میں جمع کروادیں، این اے 213 عمرکوٹ کی انتخابی نشست نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 213 عمرکوٹ کی انتخابی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ چھ مارچ ہیالیکشن کمیشن کے مطابق این اے 213 عمرکوٹ کی انتخابی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔