تہرا قتل کیس، 3 مجرموں کو سزائے موت ،مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے ہرجانہ

ؔراولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  ملک شاہد حسین اعوان نے تہرے قتل کے مقدمے میں 3 مجرموں کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے ہرجانے کی سز اسنائی، مجرموں نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہریوں مسعود الحسن،غضنفر اور آصف محمود کو قتل کر دیا تھا،مجرم عمران کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا،مجرم کاشف منیر کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا، مجرم عبدالوحید کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گیں، واقعہ کا مقدمہ سال 2020 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرموں کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، قتل کے مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرموں کو سزائیں ملنا حق و انصاف کی فتح ہے۔

ای پیپر دی نیشن