مری (نامہ نگار خصوصی) بانسرہ گلی سے ملحقہ علاقے میں گزشتہ برسوں شدید لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ م افراد نے اس امر پر تشویش اور اافسو س کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سمیت ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے موقع ے معائنہ کے بعد کا فوری طور پر متاثریں کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک وفاء نہیں ہو سکا۔ایے میں علاقہ کی ممتاز شخصیات جن میں عاصم عباسی،عامر عباسی، راشد عباسی، مراد عباسی ،انصر عباسی،گل نثار عباسی،قیصر نواز عباسی،منیر عباسی و بیوہ محمد ضمیر عباسی سمیت متاثرین تا حال امداد سے محروم اور اور بچوں سمیت عارضی پناہ گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں۔ متاثرین نے مری میگا فنڈ جواربوں روپے کے پر مشتمل ہے اس میں سے ایسے مجبور لوگوں کی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔