لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور شاپنگ فیسٹیول کا شاندار آغاز لاہور ایکسپو سینٹر میں ہو گیا جس میں پہلے روز ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے فیسٹیول کا افتتاح کیا جبکہ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر ، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر طاہر منظور ، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور، لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، مارکیٹ لیڈرز اور ہزاروں افراد اس موقع پر موجود تھے۔ 3 روزہ فیسٹیول 2 فروری تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا، لاہور کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور شاپنگ کے منفرد مواقع فراہم کرنا ہے۔