انتظامی یو نٹس سے متعلق ایم کیو ایم سے معا ہدہ نہیں ہوا۔ مر تضی وہاب


کراچی (نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان کو حق حاصل نہیں کہ وہ اقتدار میں بیٹھیں، وقت آگیا ہے کہ وہ مستعفی ہوں او روہ سیاسی اتحاد جس کے پاس اکثریت ہے اپنا وزیراعظم منتخب کرے، عمران خان کی حکومت اکثریت کھو چکی ہے، اپوزیشن اتحاد کے اب 175 سے زائد ارکان ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لئے 172 ارکا ن کی ضرورت ہے، یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے اب اس پر بغیر کسی تاخیر کے ووٹنگ ہونی چاہئے، پی ٹی آئی والے مختلف حلیے بہانوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان لوگوں کی گھبراہٹ کا وقت شروع ہوچکا ہے، وزیر داخلہ کی ذمہ داری شایددخل انداز ہوگئی ہے وہ پارلیمانی نظام کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص اسمبلی کا ممبر ہو تو انہیں اسمبلی آنے کا پورا حق حاصل ہے، سید خورشید شاہ جب حراست میں تھے تو اسی سندھ حکومت نے سندھ ہاس کو سب جیل قرار دیا تھا، علی وزیر ایم این اے ہیں انہیں اسمبلی لانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کا پروڈکشن آرڈر جار ی نہیں کیا جو ان کے حقوق سلب کرنے کے برابر ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ  یونٹس کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ہونا چاہئے اپنے شہر کے بارے میں سوچنا چاہئے، میری جماعت نے مجھے اس عہدے پر لگایا تھا ابھی تک میرے پاس اس عہدے سے ہٹنے کی کوئی ہدایت نہیں آئی، پارٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا بنیادی مقصد عہدوں کا حصول نہیں بلکہ اپنے شہر اور اپنے صوبے کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے اور دیرپا تعلقات قائم کرنے ہیں اور امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے ایم کیو ایم سے معاہدے میں کہیں نہیں لکھا کہ آئین کی نفی کی جائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شہر کی ترقی چاہتی ہے، صوبے کی ترقی چاہتی ہے اور اگر دونوں جماعتیں مل کر کام کریں تو اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن