ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ایم پی اے ٹیکسلا محسن ایوب خان نے اپنے قریبی ساتھی ثاقب قیوم خان کی درخواست پرکہاکہ وہ موضع سالارگاہ کے علا قہ میںواٹرسپلائی سکیم کیلئے ڈپٹی کمشنررا ولپنڈی او رڈا ئریکٹرلوکل گورنمنٹ پنجا ب سے بات کرینگے،اس سلسلہ میںثاقب قیوم خان نے دورہ ٹیکسلاکے دورا ن محسن ایوب خان کی توجہ موضع سالارگاہ میںو اٹر سپلائی سکیم کے اجراء سے متعلق دلاتے ہوئے خصو صی درخواست کی،جس پرمحسن ایوب خان نے وعدہ کیاکہ وہ پنجا ب حکومت کے متعلقہ حکام اورڈپٹی کمشنرراولپنڈی ،ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ سے بات کرینگے اورموضع سالارگاہ میںواٹرسپلائی سکیم کوازسرنوبحال کرنے کوعملی جامہ پہنایاجائے گا۔