عید قرباں میں 18 دن باقی رہ گئے، مویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی

کراچی میں نادرن بائی پاس پر لگائیمویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی. مختلف جانوروں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ہر سال کی طرح رواں سال بھی ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے عارضی مویشی منڈی قائم کی گئی ہیں. جس میں اونٹ،بیل،بکروں،بچھیا اور بچھڑوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔راجن پور،رحیم یار خان، نوشہروفیروز اور کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز سے مزید جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔کشمور سے ایک بیوپاری 78 خوبصورت جانور لے کر مویشی  منڈی پہنچا ہے جبکہ نوشہروفیرز ہالانی سے بھی قربانی کے لیے100 خوبصورت جانور مویشی منڈی لائے گئے ہیں۔ چولستانی نسل کے 60 سے 70 خوبصورت بچھڑے بھی آج مویشی منڈی آئے ہیں. راجن پور کا نوجوان بیوپاری 3 سے 20 من وزنی جانور لے کر مویشی منڈی پہنچا ہے۔کراچی کا بیوپاری سلیم اختر بھی آج 24 تگڑے خوبصورت اور منوں وزنی جانور لے کر وی وی آئی پی بلاک پہنچا ہے۔مویشی منڈی میں جانوروں کے بناؤ سنگھار کے لیے پائل،مہرے، جھومر،جھانجھن کے اسٹالز بھی سج گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن