احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میںعمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے احتجاج، گھیراؤاوت توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء￿  عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز 9 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عمر ایوب اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اوراستدعا کی گئی کہ سینئر وکیل بابر اعوان دستیاب نہیں تاریخ دے دیں، وکیل سردار مصروف نے کہاکہ عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں، عدالت نے استدعامنظور کرلی اور عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت10 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن