ایس ایس پی انویسٹی گیش کی کھلی کچہری،مسائل کے حل کیلئے موقع پراحکامات جاری

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیش لاہور محمد نوید نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری۔کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز،تفتیشی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی محمد نوید نے تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات حل کرنے کی سخت ہدایت کی اور کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن