باشعور عوام پی ٹی آئی کے نظریہ کی حامی ہے: ڈاکٹر محمد اسلم خان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی باشعور عوام پی ٹی آئی کے نظریہ کی بھرپور حامی ہے اور پارٹی کی جاری تحفظ آئین کی تحریک میں پوری قوم بانی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی قیادت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی پی ٹی آئی کل بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی اور آج بھی اس کا عوامی مقبولیت میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اعلیٰ عدلیہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیکر انصاف کے تقاضے پورے کرے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف حکمرانوں کی طرف سے کیا جانے والے سرکاری مشینری کا استعمال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس سے اداروں اور جمہوریت پسند عوام کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے اور عوام کا موجودہ نظام سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے قوم مایوسی کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن