لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف رانا، نائب صدر کامران خلیل، جنرل سیکرٹری اسد حنیف، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان طاہر بٹ، فنانس سیکرٹری چودھری احتشام گجر نے کہا آنیوالے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے جاری کئے گئے آرڈیننس اور ٹیکس ترامیم پر نظر ثانی کر کے انہیں بہتر کیا جائے۔ اپیل کے پرانے سسٹم کو بحال کرکے وزارت کے تابع کیا جائے تاکہ عدالتوں پربوجھ کم ہو سکے۔ سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ کرکے سیلز ٹیکس ریٹرن میں خامیاں اور قانونی سقم دور کیے جائیں۔ پراپرٹی سیکٹر میں ودہولڈنگ اور ٹیکسز کا بوجھ کم کرکے انکم ٹیکس کی سلیب کی حد کو 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کیا جائے۔