پتوکی: بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں تصادم ‘ نوجوان قتل 

پتوکی+ قصور ( نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) بچوں کا معمولی جھگڑا 25 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔ گزشتہ روز نواحی علاقے تھانہ صدر پھولنگر کی حدود لمبے جاگیر میں بچوں کی لڑائی دوگروپوں میں تصادم کی وجہ بن گئی جس کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان عبدالمنان قتل ہوگیا۔ مقتول ماں پاب کا اکلوتا بیٹا تھا اور نئی نئی شادی ہوئی تھی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 6 لوگوں کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن