سونے کی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کمی، ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافہ 

کراچی (کامرس رپورٹر)سونے کی فی تولہ قیمت بدھ کے روز 11,700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ,52ہزار روپے پرآ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ہوگئی۔  انٹربنک میں ڈالر کی قدر20 پیسے کے اضافے سے 281.20 روپے رہی ۔

ای پیپر دی نیشن