راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)عوامی مفاد کی اہم مالیاتی سروسز کی بندش کے باوجود پاکستان پوسٹ رواں مالی سال کے دوران 80 فیصد ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا، ادارے کے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق محکمہ ڈاک کیلئے مالیاتی ہدف 9 عشاریہ دو ارب روپے میں سے 9 اپریل تک سات عشاریہ 34 ارب روپے حاصل ہو گئے، اس میں شمالی پنجاب سرکل 86 فیصد ٹارگٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، اسکے علاوہ اسلام آباد سرکل 84، بلوچستان 83، ملتان سرکل 82، مظفرآباد 81 اور لاہور سرکل 80 فیصد ہدف کے ساتھ نمایاں رہے، مالیاتی حجم کے لحاظ سے کراچی ایک عشاریہ 87ارب، لاہور ایک عشاریہ 69ارب اور شمالی پنجاب 97عشاریہ تین کروڑ روپے ریونیو کے ساتھ نمایاں رہے، گزشتہ سال کی نسبت اسلام آباد کراچی اور شمالی پنجاب سرکل 36، 26 اور 15 فیصد اضافے کے ساتھ سر فہرست رہے۔