بھارتی سرحد سے کوبرا سانپ پاکستان میں داخل، دیہاتیوں نے ہلاک کر دیا 

نارووال (این این آئی) سرحدی علاقے میں بھارتی نسل کا خطرناک کوبرا سانپ داخل ہو گیا جسے مقامی دیہاتیوں نے ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی نسل کا کوبرا سانبہ سیکٹر سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور سرحدی گائوں میں دیکھا گیا جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی افراد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو میں لے کر مار ڈالا۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اکثر سرحدی علاقوں میں پیش آتے رہتے ہیں تاہم یہ کوبرا انتہائی زہریلا اور خطرناک تھا۔

ای پیپر دی نیشن