راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی اسلام اباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ ( ن) کے رہنما راجہ سہیل کی طرف وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ راجہ سہیل اور ان کا خاندان ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہا ہے۔ بھارت کو عبرتناک شکست دیکر پاکستان نے دنیا کو ایک پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان ایک بہادر قوم ہے۔ گزشتہ روز راجہ سہیل کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں سابق سینٹر چوہدری محمد تنویر خان ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نشریات برسٹر دانیال چوہدری ملک ابرار علی اسلم پیر بری امام سرکار راجہ سرفراز گدی نشین عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمن سجادہ نشین عیدگاہ شریف پیر حسان نقیب میاں ناصر جنجوا ء محسن بیگ،سابق میر راولپنڈی سردار نسیم خان ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ ایم پی اے چوہدری عمران الیاس ،محسن ایوب ، راجہ حامد نواز ، جاوید انور مغل پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، چوہدری عدنان شہزاد ارائیں،عادل شاہ زیب،سابق صدر اسلام اباد چیمبر شیخ وحید نمبردار مختار عباس گلاب زرخان ،لطیف زر خان،حماس عباسی ،سید فیضان علی شاہ ،ریحان سرور عباسی،راجہ عمار مہدی،راجہ ساجدشوکت بھٹی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے یوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ راجہ سہیل جیسے ورکروں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کامیاب ہوتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا جس کی وجہ سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔