قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ گنڈا سنگھ والا کی حوالات سے فرار ڈاکو پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا کی حوالات سے فرار کے بعد ہلاک ہونیوالا ڈاکو عرفان عرف فانی راہزنی، قتل اور اقدام قتل کے 16 مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ قبل ازیں حراست سے فراری پر سابق ایس ایچ او گنڈا سنگھ سمیت 04 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ جبکہ 06 کو ڈسمس کیا گیا تھا۔