اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام اباد کی تاجر اور صنعتکار برادری حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے غیر قانونی نرسریوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ریلوے مجسٹریٹ کی نگرانی میں اسلام آباد اور ریلوے پولیس نے بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کیا اور قابضین سے زمین واگزار کرائی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد علی مرزا اور سٹیل مارکیٹ آئی ٹین تھری کے صدر اور آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر عرفان چوہدری نے نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کرائیں