لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں زیادہ تر اپنی غلطیوں سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں۔کافی عرصے سے اچھی پرفارمنس کا انتظار کررہا تھا۔ اچھی اننگز کے بعد میچ نہ جیتا جائے تو اطمینان نہیں ہوتا، پہلے بائولنگ کرکے پچ کی صورتحال معلوم ہوجاتی ہے، پچ کو جانچنا بھی ایک مہارت ہوتی ہے۔پچ کو دیکھتے ہوئے پشاور زلمی کے بائولرز کو بائولنگ کرانی پڑیگی۔ پی ایس ایل میں بریک آئی، غیرملکی کھلاڑیوں کا واپس آنا تعریف کے قابل ہے، بریک کے بعد دوبارہ دماغی طور پر تیار ہونا پڑتا ہے۔ فارم کو واپس لانے کی کوشش ہی کرسکتا ہوں، کبھی 20یا40رنز سے بھی فارم واپس آجاتی ہے، بال کم ہی اچھے ہوتے ہیں، اور میں زیادہ تر اپنی غلطی سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں۔ پریکٹس ہمیشہ پلاننگ کرکے کرتا ہوں، نیا یا پرانا طریقہ ہو لیکن مقصد میرا رنز کرنا ہوتا ہے۔ پی سی بی سلیکٹرز سے پلان کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایسا نہیں ہے کہ میں ٹی 20 کا اوپنر ہوں تو اوپننگ ہی کروں گا، جو ٹیم کیلئے اچھا ہو وہی فیصلہ کروں گا، بیٹنگ نمبرز اسی حساب سے تبدیل کرتا ہوں۔پشاور زلمی کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا بہترین اقدام ہے۔ ہم پی ایس ایل کو انجوائے کررہے ہیں، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پٹاخوں کا چلنا سب نے انجوائے کیا۔