اے آئی ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ،کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہوگا:محمد احمد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا اے آئی ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہوگا۔ اگر ہم نے اے آئی کو زندگی میں شامل نہ کیا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔ لاہور گریژن یونیورسٹی میں منعقدہ پانچویں انٹرنیشنل کانفرنس مینجمنٹ سائنسز کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا دیکھنا یہ ہے کہ ہم نے اپنے ملک میں اے آئی کو کیسے لانا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانوں نے ہمیشہ ایسی ٹیکنالوجی بنائی جسے بعد میں کنٹرول نہیں کرسکے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی اپنی ایجادات کے باعث برباد ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے قانون سازی کے عمل میں ٹیکنالوجی کی شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہمارے معزز ممبران اسمبلی جو قانون سازی کرتے ہیں، وہ اے آئی ٹیکنالوجی سے نا آشنا ہیں، ہمیں اے آئی کے متعلق شعور پیدا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن