لاہور+فیروز والہ(نامہ نگاران)محکمہ پولیس کے سنگین جرائم پر قابو پانے کیلئے نئے بننے والے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو نفری فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سینکڑوں افسروں کا تبادلہ سی سی ڈی کردیا گیا۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی پنجاب میں 261انسپکٹرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ پنجاب پولیس کے 357اے ایس آئیز اور523سب انسپکٹرز کا بھی سی سی ڈی تبادلہ کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق چھوٹے رینک کے افسران و اہلکاروں کی فراہمی کی فہرستیں بھی فراہم کی گئی تھیںجس کے بعد آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل سے لے کراعلیٰ رینک کے افسران کے تبادلے سی سی ڈی میں کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سی سی ڈی پنجاب میں صوبے کے مختلف اضلاع کے یونٹس سے تبادلہ کئے جانے والے انسپکٹرز میں حسین فاروق،اسد عباس، ملک حسین علی،فاروق اصغر اعوان،محمد علی بٹ،عاطف اکرام،دیس محمد،غلام باری، قیصر عزیز،اکرام گجر،مقصود حیات باوا،حافظ طارق،محمد شاہد،وقاص الحسن،عاطف عمران خان علی نواب،عبدالغفار، محمد یوسف،سیف اللہ،سمیع اللہ،سید فہد بن فدا شیرازی، گلزاراحمد، محمد انور،تنویر منیر،مظہر حسین،رائے عبدالحمید ،افتخار احمد، محمد علی ،وسیم اقبال،غازی محمد اسماعیل،ظہور احمد، فرخ شہزاد، سیف الرحمن ،زمان رشید ناصر،فیاض احمد، عبدالکریم ،سید شاہد نثار اکبر، عامر مسعود،شیزلطیف،ناصر محمود،شاہدفاروق،شکیل اختر، ارباب احمد،عمر سرفراز،محمد صدیق سمیت دیگر انسپکٹر شامل ہیں۔