انڈونیشیا کے نائب وزیر برائے کثیرالجہتی تعاون کا کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ 

اسلام آباد(خبرنگار) انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ کے نائب وزیر برائے کثیرالجہتی تعاون تری تھاریات نے کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیادورے کا مقصد کامسٹیک اور انڈونشیا کے مابین سائنس ٹیکنالوجی، اعلی تعلیم کے لیے فیلوشپس سمیت مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھانائب وزیر کے ہمراہ انڈونشیا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر سمیت سفارتخانہ کے حکام بھی شامل تھے وفد کے ساتھ  ہونے والی ملاقات می  کامسٹیک کے  کو آرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ انڈونیشیا اسلامی تعاون تنظیم اور کامسٹیک کے بانی ممالک میں سے ایک ہے جو مسلم دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ملاقات میں باہمی تعاون کو مختلف اہم شعبوں میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ کوآرڈینیٹر جنرل  کامسٹیک نے شعبہ صحت میں تعاون، انڈونیشیا میں او۔ آئی۔ سی سینٹر آف ایکسی لینس، نیشنل میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی۔ انہوں نے انڈونیشیا میں او۔ آئی۔ سی ٹیکنو فیسٹیول کے انعقاد کی تجویز بھی دی تاکہ رکن ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے اور جدت کو فروغ دیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن