علما کو مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکراتحاد امت کو فروغ دینا ہوگا،سراج الحق

اسلام آباد(خبرنگار)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ علما کو مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکراتحاد امت کو فروغ دینا ہوگا۔آج غزہ لہو لہو ہے، پاکستان ، انڈونیشیا، ملیشیا، ترکی جوہری ہتھیار، فوج ، وسائل رکھنے کے باوجود بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تفہیم القرآن میں منعقدہ شہر بھر کے نمائندہ علما کرام کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، نائب امیر نور الرحمن ،صدر پاکستان علما کونسل مولانا ابوبکر حمید صابری، سربراہ جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ مقصود احمد، سجادہ نشین درگاہ بنگالی شریف سید فیض الحسن شاہ،صدر اتحادالعلما اسلام آباد قاری خلیل الرحمن  سمیت آئمہ مساجد، مدرسین،خطبا بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ  فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں جلوس نکل رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن