پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس‘قوانین میں ترامیم سمیت اہم امور زیر بحث 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سروس رولز، ریوارڈز سے متعلقہ انتظامی و پالیسی امور، قوانین میں ترامیم کے معاملات ،سکالرشپس اور سروس سٹرکچر سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ پولیس سٹیشنز و چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور ڈویلپمنٹ سکیموں میں پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔مختلف یونٹس سربراہان نے ایجنڈے اور زیر بحث امور کے بارے ٹھوس تجاویز اور مشاہدات پیش کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن